حیران کن قیمت اور فیچرز ، سام سنگ کا "ایس25الٹرا"پاکستان میں لانچ

Jan 23, 2025 | 16:44:PM

(24 نیوز)سام سنگ نے پاکستان سمیت دنیا کے 39ممالک میں اپنی گیلیکسی ایس 25 سیریز کے  فلیگ شپ ماڈل ”ایس 25 الٹرا“ کی لانچ کردی ہے۔

 بدھ کو اپنے گیلیکسی ان پیکڈ ایونٹ میں جنوبی کوریائی فرم نے ہینڈ سیٹ کی نقاب کشائی کی، جو کہ کسٹم سنیپ ڈریگن 8ایلیٹ سے لیس ہے اور 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی تک سٹوریج کی پاور کے ساتھ ہے، اس سال کے ماڈل میں اپ گریڈ شدہ 50 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے جو بالکل ایپل کے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 16 پرو ماڈلز کی طرح سمارٹ فون لاگ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے قابل ہے۔

اپ ڈیٹ کردہ لائن اپ میں دیگر دو ماڈلز کی طرح، سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا ”ون یو آئی 7“ کے ساتھ آتا ہے، جو کہ Android 15 پر مبنی ہے۔ کمپنی کی ایپس کو گوگل کے جیمنی اے آئی اسسٹنٹ کے تعاون سے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جس سے صارفین یوٹیوب جیسی دوسری ایپ استعمال کرتے ہوئے سام سنگ نوٹس جیسی ایپس کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔

سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی ان بلٹ سٹوریج والے بیس ماڈل قیمت 1299 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، یہ ہینڈ سیٹ 12 جی بی +256 جی بی اور 12 جی بی +512 جی بی ویریئنٹس میں بھی دستیاب ہے جن کی قیمت بالترتیب 1419 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے) اور 1659 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

مزید پڑھیں:فیس بک، انسٹاگرام جوائن کرنے پر ٹک ٹاکرز کو 5 ہزار ڈالر کی پیشکش

نئے منظر عام پر آنے والے گیلیکسی ایس 25 الٹرا کو ٹائٹینیئم بلیک، ٹائٹینیئم گرے، ٹائٹینیئم سلور بلیو، اور ٹائٹینیئم وائٹ سلور کلر آپشنز میں فروخت کیا جائے گا، گاہک کمپنی کی ویب سائٹ سے خصوصی ٹائٹینیئم جیڈ گرین، ٹائٹینیئم پنک گولڈ کلر ویز میں بھی فون اٹھا سکتے ہیں،سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ فونز 7 فروری سے دستیاب ہوں گے۔

سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا کی اسپیسی فکیشن اور خصوصیات

ڈوئل سم سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا Android 15 پر چلتا ہے، جس میں کمپنی کا نیا One UI 7 انٹرفیس سب سے ہے، یہ گیلیکسی اے آئی فیچرز کی سپورٹ کے ساتھ آتا ہے اور اسے سات سال کے Android OS اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس ملنے کی امید ہے، ہینڈ سیٹ گلیکسی چپ کے لیے کسٹم اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ سے لیس ہے، اس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی تک بلٹ ان سٹوریج ہے۔

سام سنگ نے گیلیکسی ایس 25 الٹرا کو 6.9 انچ (1400 بائی3120 پکسلز) ڈائنامک ائیمولیڈ ٹو ایکس سکرین سے لیس کیا ہے جس میںایک سے 120 ہرٹز کامتغیر ریفریش ریٹ اور 2600نٹز تک برائٹنیس ہے، ڈسپلے میں کارننگ گوریلا آرمر 2 گلاس دیا گیا ہے، اپنے دیگر ماڈلز کے کے برعکس، سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا کے کونے قدرے گول ہیں۔

گلیکسی ایس 25 الٹرا سام سنگ کے ایس پین کے لیے سپورٹ پیش کرتا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان

ہینڈ سیٹ کے پیچھے چار کیمرے ہیں، جن میں ٹو ٹائم ان سینسر زوم کے ساتھ 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور ایک 1.7 پر فریم اپرچر اور 120 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ ایک اپڈیٹ شدہ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ شامل ہے۔ اس میں 5 ٹائم آپٹیکل زوم اور OIS کے ساتھ 50 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 3 ٹائم آپٹیکل زوم اور OIS کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی ہے۔ فرنٹ پر 2.2 پر فریم اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی ہے۔

اس فون میں 5G، 4G LTE، Wi-Fi 7، بلوٹوتھ 5.4، NFC، UWB، GPS، اور USB Type-C پورٹ کے لیے سپورٹ موجود ہے، ہینڈ سیٹ سام سنگ کے ایس پین سٹائلس کو بھی سپورٹ کرتا ہے، اور اس میں دھول اور پانی کی مزاحمت کے لیے IP68 کی درجہ بندی ہے۔

اپنے پیشرو کی طرح، سام سنگ گیلیکسی ایس 25 الٹرا میں 5,000ایمن اے ایچ بیٹری ہے جسے 45 واٹ پر چارج کیا جا سکتا ہے (اس کا وائرڈ چارجر الگ سے فروخت کیا جاتا ہے)،یہ فاسٹ وائرلیس چارجنگ 2.0 (15 واٹ) اور وائرلیس پاور شیئر سپورٹ بھی پیش کرتا ہے،اس کی پیمائش 162.8×77.6×8.2 ملی میٹر اور وزن 218 گرام ہے۔

مزیدخبریں