بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت طلب

Jan 23, 2025 | 19:22:PM

(24نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز بیٹر بابراعظم پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی خاتون کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیئے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔

خاتون نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے کا الزام عائد کر رکھا ہے جبکہ کرکٹر کا مؤقف ہے کہ الزامات بے بنیاد اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا مؤقف ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر ،بڑااعلان ہو گیا

واضح رہے کہ لاہور کی حمیزہ مختار نامی لڑکی نے نومبر 2020ء میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر بابراعظم پر الزامات عائد کئے تھے کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، کرکٹر نے مجھے محبت میں دھوکا دیا، 2010ء میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کیلئے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:امیشا پٹیل اور عمران عباس کی شادی؟ بھارتی اداکارہ نے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بتا دیا

مزیدخبریں