سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا
سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پر رہا جو تاحال بلند ترین سطح ہے،پہلے سیشن میں 15.32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان،ایاز رانا)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ، ہنڈرڈ انڈیکس 76ہزار 70 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا ۔
سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پر رہا جو تاحال بلند ترین سطح ہے۔کاروبار کے دوران پہلے سیشن میں 15.32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا ہے،دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر278روپے 13پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،100انڈیکس میں 537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس 75ہزار700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا،گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا،گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 19 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 03 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 72 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چکن کے دام گر گئے،فی کلو قیمت میں 85 روپے کمی
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 157.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد75114.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس میں کمی، آسان شرائط پر بلاسود قرضے ملیں گے