سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

Nov 25, 2024 | 20:54:PM
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: سیمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449روپے ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.75روپے کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1460روپے ریکارڈکی گئی تھی.اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.57فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے قافلے سے پہلی بڑی گرفتاری

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1432روپے،راولپنڈی 1420روپے، گوجرانوالہ 1450،سیالکوٹ1440روپے،لاہور1493روپے،فیصل آباد1448روپے، سرگودھا1430 روپے ،ملتان 1463روپے، بہاولپور1500روپے،پشاور1453روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1410روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے ،حیدرآباد 1340 روپے ،سکھر 1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے،کوئٹہ 1456روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347روپے ریکارڈکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:منگل کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اعلان ہوگیا