اسلام آباد:جماعت اسلامی کادھرنا،قافلے پہنچنا شروع
اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، دھرنا روکنے کیلئے پورے علاقے کو بند کر دیا گیا ہے،ریڈزون کو سیل،داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فرزانہ صدیق )تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہرے کے باعث آج اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، دھرنا روکنے کیلئے اسلام آباد کو بند کر دیا گیا،ریڈزون کو سیل کر دیا گیا ہے، شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دیئے گئے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس میں شرکت کیلئے لوگوں کو بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے،اسلام آباد کی اہم شاہراہوں سرینا چوک، شاہراہ دستور اور فیض آباد پر کنٹینر لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے، شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔
دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا،پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
فیض آباد سے مری جانے والی سڑک کوبھی بند کر دیا گیا ہے،پیرودھائی اور فیض آباد سے سڑک کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے
ایکسپریس وےپرفیض آباد سےمری روڑجانے والاراستہ کنٹینرزلگا کربند کردیا گیا،ایکسپریس وے سےپیرودھائی جانےوالا آدھا راستہ بند،آدھا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔
ایکسپریس وےپرفیض آباد پل کے نیچےبھی آدھا راستہ کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔