معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے پاکستانی فنکار سے معافی کیوں مانگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے فن موسیقی کے نامور گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ نے ان سے معافی مانگی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں وارث بیگ نے بتایا کہ مہیش بھٹ کی جانب سے معافی ایک مقبول گانے کی دھن چرانے پر لائیو شو کے دوران مانگی گئی تھی۔وارث بیگ کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ نے ان کے مشہور گانے ’کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں‘ کی دھن کاپی کرنے پر ان سے معذرت کی تھی۔ گلوکار نے بتایا کہ وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نادیہ خان کے ساتھ موجود تھے، جہاں لائیو کال کے دوران مہیش بھٹ نے ان سے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پرکتنے رنز بنا لئے؟کرکٹ کے مداحوں کیلئے اہم خبر
مہیش بھٹ نے دورانِ گفتگو تسلیم کیا کہ انہوں نے وارث بیگ کے گانے کی دھن ان کی اجازت کے بغیر استعمال کی اور اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کے تجربے کے حوالے سے وارث بیگ نے کہا بھارت کے فنکاروں میں پیشہ ورانہ رویہ زیادہ نمایاں ہے۔
یاد رہے کہ وارث بیگ کے اس انٹرویو کی مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اس انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ بھارت کام کیلئے جاتے ہیں مگر انہوں نے بھارت جا کر وہاں کے فنکاروں کو کام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں کونسی چیز کتنی مہنگی،کتنی سستی ہوئی؟اعدادوشمارجاری