ابوظہبی میں بھارتی چوکیدار راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

Dec 27, 2024 | 23:10:PM
ابوظہبی میں بھارتی چوکیدار راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
کیپشن: لاٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں مقیم 60 سالہ بھارتی  شہری  نمپلی راجامالیاہ نے بگ ٹکٹ کے ایڈرا میں 10 لاکھ درہم (تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے)  کا انعام جیت لیا۔ 
خلیج ٹائمز کے مطابق راجامالیاہ کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے ، وہ گزشتہ تین دہائیوں سے ابوظہبی میں مقیم ہیں اور چوکیدار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کی بیوی بھارت میں رہتی ہیں جبکہ ان کے بچے، جو ایک وقت میں یو اے ای لائے گئے تھے، اب علیحدہ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر

 اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راجامالیاہ نے کہا "یہ لمحہ خوشی کا ایسا احساس تھا جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ یہ میری پہلی جیت ہے اور میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔"

دو ماہ پہلے انہوں نے دوبارہ بگ ٹکٹ خریدنا شروع کیا تھا اور اس بار انہوں نے 20 قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر ٹکٹ خریدا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماعی کوشش کبھی خواب میں بھی اتنی بڑی کامیابی کی صورت میں سامنے آئے گی، اس کا اندازہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے جھٹکے