دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان اور صدر مملکت کو خط ارسال کر دیا،عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لایا جائے نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھا گیا ایک اور خط سامنے آ گیا،عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا، خط میں کہا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج چیف جسٹس بنانے کیلئے نہ لایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان
ججز کی جانب سے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط کی کاپی بھجوا دی گئی،سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی کاپی بھجوا دی گئی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے meaningful consultation ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے وجوہات دینا بھی ضروری ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء کیسز زیادہ ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالوں کیلئے اہم خبر