جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا

Jan 17, 2025 | 21:18:PM
جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر(غیر قانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔

جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی نے اپنے فتویٰ میں یہ کہا ہے کہ ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک جانا نہ تو قانونی طور پر درست ہے اور نہ ہی شرعی طور پر جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

فتویٰ میں مزید یہ بیان کیا گیا ہے کہ شریعت محمدی ﷺ میں خودکشی کرنا اور اس کے باعث بننے والے تمام افعال حرام ہیں خود کو موت کے دہانے پر پہنچانا یا ایسا عمل کرنا جو موت کا سبب بنے، قطعی طور پر جائز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد کو قانونی طریقے اور محفوظ راستے اپنانے چاہئیں اور ایجنٹ حضرات کے لیے غیر قانونی کام کے عوض پیسے لینا جائز نہیں ہے۔

فتویٰ میں یہ کہا گیا ہے کہ حکومت کو انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے بارے میں سخت قانون سازی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ کتنا ہونا چاہیے؟