Sep 12, 2024 | 09:57:AM

چارٹر آف پارلیمنٹ،سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم

چارٹر آف پارلیمنٹ،سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چارٹر آف پارلیمنٹ،سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ کی تجویز کے تحت خصوصی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خصوص کمیٹی قومی اسمبلی میں منظور کردہ تحریک کی روشنی میں قائم کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نائب وزیر اعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی میں وزیردفاع خواجہ آصف ، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔

ضرورپڑھیں:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےچارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

ایم کیوایم کے خالد مقبول ، امین الحق اور مسلم لیگ ق سے سالک حسین کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں،اعجازالحق ، خالد حسین مگسی ، پھیلن بلوچ ،صاحبزادہ حامد رضا ، بیرسٹر گوہرعلی خان ، شاہدہ اختر ، اختر مینگل ، حمید حسین ، محمود اچکزئی بھی خصوصی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کو درپیش امور کا جائزہ لےگی اور آئین و قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط اور طرز عمل 2007 پر غور کرے گی،کمیٹی پارلیمنٹ کے معاملات کو ہموار بنانے اور درپیش مسائل پر سفارشات بھی تیار کرے گی۔