Oct 17, 2024 | 10:27:AM

مجوزہ آئینی ترامیم:وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانےپربلا لیا

وزیراعظم شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے،ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ آج دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،ذرائع

مجوزہ آئینی ترامیم:وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانےپربلا لیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانے پر بلا لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے،ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ آج دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں جاتی امرا میں اہم بیٹھک میں عدالتی اصلاحات کی حد تک اتفاق رائے ہو گیا،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے سربراہان کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی،جے یو آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آئینی شقوں کا بغور جائزہ لیا۔

 اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا اجلاس حوصلہ افزا رہا،عدلیہ کی اصلاحات کی حد تک اتفاق رائے ہو گیا ہے،میں پی ٹی آئی سے بھی بات کروں گا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عدالتی اصلاحات سے متعلق آج تین جماعتوں کے درمیان اتفاق ہو گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ سیاسی جماعتیں عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

ضرورپڑھیں:اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر حکومت کا تحریری جواب جمع

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں میثاق جمہوریت کی شقوں پر عملدرآمد ہو،ملک کوسب نے ملکر آگے لے کر چلنا ہے،آصف زرداری نے کہاکہ میاں صاحب میثاق جمہوریت کی تمام شقوں پرعملدرآمد کرنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئینی ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔