Feb 27, 2024 | 16:07:PM

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان،ذرائع کے مطابق تمام آئینی اور قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس طلب کرے گا۔


عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال نہ ہوسکا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی طرف سے 28 فروری کی تاریخ کے اختتام تک صدر مملکت کے آئینی اختیار کے تحت اجلاس بلانے کا انتظار بھی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں :خدمت کے 400دن،محسن نقوی کے کارنامے،آنیوالے حکمرانوں کیلئے امتحان بن گئے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری وقت تک انتظار کرنے کا مقصد کسی بھی قسم کی آئینی یا قانونی پابندی یا چیلنج کرنے کے معاملے کے پیش نظر ہے،تمام پہلوؤں کو دیکھ کر 29 فروری کی تاریخ کیساتھ ہی اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔