خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو:نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے128 میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔کہتے ہیں کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو۔
اس موقع پر عون چودھری بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔
ضرورپڑھیں:’ووٹ دو’ملک بھر میں پولنگ شروع،شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی
میاں نوازشریف نے حق رائے دہی استعمال کرلیا،این اے128 میں میاں نوازشریف شیر کے نشان پر مہر نہ لگاسکے،اس حلقے سے مسلم لیگ نون کا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑرہا۔
خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو :نوازشریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے۔پولنگ سٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، ملک سے بدتمیزی کا کلچر اور گالم گلوچ کے کلچر کاخاتمہ ہوگا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو ، ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے، مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں ، قربانیاں دے کر ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی اپناووٹ کاسٹ کیا،مریم نواز اور جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پارٹی قائد میاں نوازشریف اور این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ جاری ہے،ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔