’پیپلزپارٹی سے مل کر حکومت چلائیں گے‘لیگی رہنما نے معاملات طے پانے کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر ن لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی سے معاملات طے پاجانے کی تصدیق کردی،کہتے ہیں کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں اور (ن) لیگ، پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے،بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔
ضرورپڑھیں: پہلے درخواست دائر کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، کیا یہ مذاق چل رہا ہے؟:چیف جسٹس
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں قربانی کا بکرا سمجھے، 3سال اور 2 سال وزیراعظم بننے کاکوئی فارمولا نہ طے ہوا اور نہ ڈسکس ہوا ہے، کامیاب حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مل کر حکومت بنانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحران میں ہے اور یہ کوئی چھوٹا بحران نہیں، ہم اس نظام کے ذمہ دار کردار ہیں، ہم تماشبین نہیں بننا چاہتے۔
یادرہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی عمر ایوب کو میدان میں اتار رہی ہے۔شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے علاوہ ایم کیو ایم ،آئی پی پی کی حمایت حاصل ہے۔