پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سیاست میں نیا موڑ،پی ٹی آئی نے اپنے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ہمیں ہماری مخصوص نشستیں فراہم کرے، سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے بھی امیدوار منتخب ہوئے ہیں ،وہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نیشنل اسمبلی میں 180 سیٹوں پر جیت چکے ہیں ، جتنے امیدوار نوٹیفائی ہو چکے ہیں، جو ہمیں ہمارے آزاد امیدوار وں نے جن حالات میں الیکشن لڑا ، ان کو آزاد سمجھا گیا، ہمارا کہناہے کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار تھے ، پی ٹی آئی کے ہی ٹکٹ انہیں دیئے گئے ، انہیں "بلا" دیا جانا تھا لیکن آخری دن فیصلے سے قبل ہی آزاد نمائندوں کے نشان دیئے گئے ، جتنوں نے بھی لڑا انہیں پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا ، وہ سارے صوبوں میں جیتے، الیکشن کمیشن کی نظر میں انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کہا جاتاہے۔
بیرسٹر گوہرکا کہناتھا کہ ابھی تک تین نوٹیفکیشن ہوئے ہیں، 16،17 اور 18 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہو چکاہے ، اس کے مطابق آزاد نے تین دن میں پارٹی کو جوائن کرنا ہوتاہے ،ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ساتھ مولانا علامہ ناصر اور حامد رضا بیٹھے ہوئے ہیں، ہم نے کل بھی مشاورتی میٹنگ کی تھی، ہماری تفصیلی بات ہو چکی ہے ، سب کے اتفاق رائے اور مشور ے سے ، یہ اتحاد اس ملک کیلئے ہے ، جمہوریت کیلئے اتحاد ہے ، ہم نے ان حالات میں ایک دوسرے کو کندھا دینا تھا تاکہ قانون کے مطابق آگے بڑھیں ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہمارے تمام کامیاب امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے پہلے علی امین گنڈاپورکو بڑی کامیابی مل گئی