کراچی میں 5 جعلی پریزائڈنگ آفیسر پکڑے گئے،اورنگی ٹاؤن میں تاحال عملہ غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری)کراچی کےاورنگی ٹاؤن پی ایس 120 این اے 246(NA246) میں بدمزگی، یو اے فاؤنڈیشن مین کیمپس اسکول میں پولنگ تاحال شروع نا ہوسکی ۔دوسری جانب پانچ جعلی پریذائڈنگ آفیسر زپکڑے گئے۔
اورنگی ٹاؤن میں پولنگ کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا ،صرف ایک پریزائڈنگ آفیسر پولنگ اسٹیشن میں موجود ہے،عملہ نا ہونے کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز کو بند کردیا گیا،ایس ایچ او مومن آباد موقع پر پہنچ گئے۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
ووٹرز کی جانب سے شدید نعرے بازی غم و غصہ پایا جانے لگا،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ صبح سے الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہوئی ہے کوئی عملہ ابھی تک نہیں پہنچا،جب تک پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ جاتا تب تک ووٹنگ شروع نہیں ہوسکے گی۔
ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے اس پولنگ اسٹیشن میں ایک ہزار کے قریب ووٹرز ہیں ہمارا ووٹ ضائع کیا جارہا ہے ۔
ضرور پڑھیں:کراچی:قائم 10 پولنگ اسٹیشنز سے 3 کا عملہ غائب
دوسری جانب حلقہ این اے 244 پی ایس 116 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 35 دارارقم اسکول Z5 پر دھاندلی جاری تھی کہ پی پی پی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عبدالبر موقع پر پہنچ گئے اور پانچ پرائیویٹ پریذائڈنگ آفیسر زرنگے ہاتھوں پکڑ لئے جن کے پاس مطلوبہ سرکاری کاغذات نہیں تھے۔
موقع پر پولیس نے پہنچ کر چاروں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اے آر او ویسٹ اور ایس پی ویسٹ انیل حیدر نے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر معاملات کو سنبھالا اور چاروں پرائیویٹ،پریذائڈنگ افسران جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا ان کو پولیس کے حوالے کیا۔