Feb 15, 2024 | 10:33:AM

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو گرفتار کرنے کا حکم،وارنٹ جاری

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو گرفتار کرنے کا حکم،وارنٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی ننھی بیٹی نے الیکشن کمپین چلا کر مثال قائم کر دی
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔