ایسا نہیں ہو سکتا کہ بڑے سیاستدان ہار جائیں اور کونسلر نہ بننے والے جیت جائیں ،مریم اورنگزیب
پی ٹی آئی نے اربوں روپے خرچ کرکے جعلی فارم 45 تیار کیے، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بڑے سیاستدان ہار جائیں اور کونسلر نہ بننے والے جیت جائیں ،پاکستان تحریک انصاف نے جعلی فارم 45 تیار کروائے ، یہ وہ فارم 45 نہیں ہیں جو الیکشن کمیشن نے ہمیں دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں الیکشن ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے ظلم و بربریت تھی،کمپین بھی چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہورہے،2013 کے بعد یہ اصلی الیکشن ہونے جا رہا تھااور مسلم لیگ ن کے 21 اکتوبر کے بعد بھرپور کمپین چلائی اور پارلیمان بورڈ کے اجلاس بھی ہوئے،الیکشن کے دن کی بات کی جائے تو صبح سے شام تک کسی جماعت نے کوئی سوال نہیں اٹھایا،جب شام کو رزلٹ آنا شروع ہوئے تو پہلے ہی فارم 45 ٹی وی پر چل رہے تھے اس وقت فارم مرتب کیے جا رہے تھے۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم بھی وائٹ پیپر تیار کر رہے،4فیصد نتائج کو لے کو شور مچایا جا رہا تھا،ہم نے الیکشن کمیشن کو رابطہ کیا کہ ہمارا ریزلٹ روکا جا رہا ہے،ان کے وکلاء جو عدالت میں گئے فارم 45 لے کر نہیں صرف ٹی وی کے سکرین شارٹ لے کر گئے،ان کے پاس کوئی فارم 45 نہیں موجود تھے،اگر آپ کو فارم 45 پر اعتراض ہے تو اس کا جواز یہ سکرین شارٹ نہیں وہ فارم 45 ہیں جو اصلی ہیں،ان کے پاس فارم 45 موجود نہیں اگر موجود ہیں تو الیکشن کمیشن کو دیں پتہ چل جائے کا کہ یہ اصلی ہیں یا جعلی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ جو برسوں سے جیتنے والے سیاست دان ہار جائیں کو نسلر نہ بننے والے جیت جائیں،یہ بیان میں کہتے ہیں کہ میں خیبر پختونخوا کو ڈھاکہ بنا دوں گا،ایک الیکشن کے اوپر آپ اعتراض ہے آپ الیکشن کمیشن میں لے کر جائیں،اس کے بعد ہائی کورٹ جائیں سپریم کورٹ جائیں ہم بھی چلے گئے تھے،میں نے میڈیا پر بولا کہ یہ وہ فارم 45 وہ نہیں جو الیکشن کمیشن نے ہمیں دیے ہیں،ان کا خیال تھا کہ 1055 سیٹیں ہیں اور وہ 2000 جیت جائیں،اب کہتے ہیں امریکہ الیکشن کے معاملات پر بولے وہ تو کہتے تھے کہ امریکہ نے آپ کے خلاف سازش کہ ہے،ہر ایک سروے میں چاہے پاکستان کا ہو یا بین الاقوامی ادارے ہوں سب سے آگے فرنٹ رنر مسلم لیگ ن ہے ۔
نومنتخب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اربوں روپے خرچ کرکے جعلی فارم 45 تیار کیے،پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل ٹیرارزم کیا،ایک ہی پولنگ اسٹیشن کے دو فارم 45 کیسے تیار کیے جاسکتے ہیں،اب امریکہ سے مدد طلب کی جارہی ہے،فارم 45 جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کی گئی ہے،افسوس ناک ہے کہ میڈیا پر جعلی فارم 45 ائیر کروائے گئے،ہر پولنگ اسٹیشن پر رپورٹرز کا ہونا ممکن نہیں ہے،پولنگ ایجنٹ کا فراہم کیا ہوا فارم 45 ہی اصلی ہے،میں نےتصدیق شدہ فارم 45 میڈیا سےشیئرکیا،انتخابی عمل کو متنازع بنانے کےلیے پی ٹی آئی نے جعلی فارم 45 میڈیا کو فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی نقوی کو بڑی سہولت دے دی