Feb 16, 2024 | 15:35:PM

کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کرے گا تو قابلِ قبول نہیں:عون چوہدری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ انکے مخلاف امیدوار سلمان اکرم راجہ نے 70 وکلا کے ہمراہ آر او آفس پر دھاوا بولا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں کامیاب ہوا، میری کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔ فارم 47 کے مطابق کامیاب امیدوار تو میں ہوں۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا۔ میرا سوال ہے کس حیثیت سے وہ آر او دفتر گئے؟ آر او دفتر میں لڑائی جھگڑے کا ماحول بنایا گیا۔ آر او پر مرضی کے مطابق رزلٹ بنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، ملک میں معاشی دہشت گردی پھیلائی گئی۔ سلمان اکرم راجہ کی فیملی ہمارے لیے قابلِ عزت ہے، کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کرے گا تو قابلِ قبول نہیں۔

آئی پی پی رہنما نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میری کامیابی پر اسٹے لیا۔ جہاں آپ کی جیت وہاں درست الیکشن اور ہار پر شور کرتے ہیں۔ اگر میرا منہ کھولا گیا تو آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

ٹیگز: