مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائیگی،عمرایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے چیئر مین بیرسٹرگوہر کی عمرایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس ، پی ٹی آئی کا الیکشن میں دھاندلی پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ، مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنانے کا دعوی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس لوگ نہیں ہوں گے پولنگ ایجنٹس بھی نہیں ہوں گے، ہمیں عوام نے 3 کروڑ سے زائد ووٹ دیے جس پر تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں,ن کا کہنا تھا الیکشن میں 180 نشستیں ہم جیتے ہیں جو ہمیں ملنی چاہئیں، پنجاب اور کراچی میں ہماری نشستیں چھینی گئیں، کراچی میں ایم کیو ایم نے ہماری 18 نشستیں چوری کیں جبکہ پشاور میں بھی ہمیں 7 سے 8 نشستوں پر ہروایا گیا، جو کچھ عوام کے ساتھ ہو رہا ہے اس دھاندلی کو مدر آف آل رگنگ ڈکلیئر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ڈیڈلاک ختم، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوگئی
عمر ایوب خان کا کہنا تھا کمشنر راولپنڈی نے کہا 50 سے 60 ہزار ٹھپے لگائے گئے، جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر لیاقت چٹھہ کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں، ہم چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن جن جن کا نام سابق کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ خود انکوائری سے الگ ہو جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا شکر گزار ہوں بانی پی ٹی آئی کا کہ انہوں نے وزیراعظم کے لیے مجھے منتخب کیا، وزیراعظم کے لیے جیت ہماری ہو گی، مرکز اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا جیتنے کے بعد ہمارا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بازیاب کرائیں گے۔
پی ٹی آئی کو کراچی کی سیٹیں واپس کی جائیں، قومی اسمبلی میں وزارت عظمی ٰ کا الیکشن لڑوں گا،پی ٹی آئی کارکنان کو دیوار سے لگایا گیا،ایم کیو ایم نے ہماری 18نشستیں چرائی ہیں،جعلی فورم 45 کو فوری رد کیا جائے،دھاندلی سے فائدہ لینے والی جماعتیں آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ساڈا حق اتھے رکھ ، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، علی گنڈا پور